ایشین ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے مضبوط ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے، اعجاز الرحمان

اتوار 20 اکتوبر 2019 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے کہا ہے ایشین ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے مضبوط ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے اور ٹیم ایونٹ میں شاندار کاکردگی مظاہرہ کرے گی۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7 رکنی قومی ٹیم ایشین ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کویت پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی چیمپئن شپ میں شاندار کاکردگی مظاہرہ کریں گے، چیمپئن شپ میں 16 ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ رہے ہیں جن میں میزبان کویت، پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، فلپائن، ملائیشیا، قطر، متحدہ عرب امارات، ایران، افغانستان، بحرین، سعودی عرب، چین، ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے جن میں سنگلز، ڈبلز اور ٹیم ایونٹ شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 20/10/2019 - 11:40:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :