کراچی پریمیر لیگ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ،ایس ایس پی سینٹرل نے بال کو ہٹ لگا کر افتتاح کردیا

میدانوں کو آباد رکھ کر ہی ہم ہسپتالوں کو ویران اور اپنے مستقبل کے معماروں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ سکتے ہیں،عارف اسلم رائو کاافتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 20 اکتوبر 2019 18:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) السید اسپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام عید گاہ کرکٹ گرائونڈ ناظم آباد میں "آل کراچی پریمیر لیگ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ "کا آغاز ہوگیا ،شاندار افتتاحی تقریب میں ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم رائو نے کرکٹ بال کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا اس موقع پر سابق وزیر کھیل ممتاز و معروف سرجن ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی اہلیہ اسماء علی شاہ ،کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینٹر غلام محمد خان ،کے سی سی اے کے سابق صدر پروفیسرسراج السلام بخاری ،السید اسپورٹس کمیٹی کے اراکین ،ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری اکرام اللہ ،عبدالماجد شاہ ،محبوب عالم اور دیگر اسپورٹس سے وابستہ شخصیات موجود تھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم رائو نے کہاکہ کھیلوں کا فروغ صحت مند معاشرہ اور امن کے قیام کی ضمانت ہے میدانوں کو آباد کرکے ہم ہسپتالوں کو ویران اور اپنے مستقبل کے معماروں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ سکتے ہیں انہوںنے کھلاڑیوں سے پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے حصول کو اولیت دیںانہوںنے کہاکہ پاکستان پولیس جہاں ملک میں قیام امن کے لئے جد وجہد کررہی ہے وہیں اسپورٹس سرگرمیوں کو پروان چڑھا نے کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو بھی آباد کررہی ہے عارف اسلم رائو نے کہاکہ آئی جی سندھ کلیم امام سندھ پولیس میں کھیلوں کے شعبوں کو فعال بنا نے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ہمار ا ملک ہر شعبے میں ٹیلنٹ سے مالا مال ہے ہمیں اُن کی بہتر نگہداشت کر کے وطن عزیز کے ٹیلنٹ کو دنیا میں متعارف کرانا ہوگا ،ایس ایس پی سینٹرل نے ضلع وسطی میں آل کراچی پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد پر السید اسپورٹس کمیٹی اور دیگر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر السید اسپورٹس کمیٹی کی جانب سے ایس ایس پی سینٹر ل عارف اسلم رائو کو ٹورنامنٹ کا اعزازی شیلڈ پیش کیا گیا ۔

وقت اشاعت : 20/10/2019 - 18:55:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :