سندھ اسمبلی،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے خلاف قراداد متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی

منگل 22 اکتوبر 2019 23:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے خلاف قراداد سندھ اسمبلی میں متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن محمد حسین کی طرف سے سندھ اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرفراز کو ان کے عہدے پربحال کیا جائے۔سندھ اسمبلی اجلاس میں ایم کیو ایم رکن محمد حسین نے قرارداد پیش کی تواسپیکرآغاسراج درانی نے محرک محمد حسین سے استفسارکیا کہ کیا،،سرفراز کو ہٹا دیا گیا ہے مجھے پتہ ہی نہیں جاوید حنیف کو بھی پتہ نہیں ہوگا کیونکہ ہم جیل میں ہیں۔

محمد حسین نے ایوان کوبتایا کہ کہ یہ قراداد پیش کرنے کی بنیادی وجہ پنجاب اسمبلی میں سرفراز کو ہٹانے لیئے پیش کی گئی قراداد ہے،سرفراز نے اس وقت ٹیم سنبھالی جب کوئی قابل کپتان نہیں تھا موجودہ کیپٹن نے بھی اس وقت جواب دے دیا تھا،اس وقت یہ سلوگن بن گیا تھا کہ سردار دھوکہ نہیں دے گا،سرفراز کے خلاف ایک گروپ بن گیا تھا وقار یونس و دیگر کے گروپ نے ان کے خلاف محاذ کھڑا کیا،سرفراز 49 ٹیسٹ میچ کھیل کر 19 نصف سنچریاں اور تین سنچریاں بنائی ہیں ایک ٹی 20 لاہور میں ہاریان کے خلاف محاذ کھڑا کیا گیا جس کی وجہ سے وہ انڈر پریشر تھے انکی 78 فیصد کارگردگی اچھی ہے وہ 12 میں سے 11 سیریز میچ جیتے ہیں جو لوگ ہارتے رہے ان لوگوں نے ان کے ساتھ لابنگ کی،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سرفراز کو بحال اور سندھ کے لیئے کرکٹ میں کوٹا مقرر کرکے 6 کھلاڑی شامل کیئے جائیں،سندھ کے کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی بند کی جائے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے کہاکہ میں خود کرکٹ کا شوقین ہوں اور محمد حسین کی قرارداد کی حمایت کرتا ہوں سرفراز دنیا کے دو یا تین کپتان ایسے ہیں جن میں وہ شامل ہیں ،اس طرح کے متنازع فیصلوں سے مسائل پیدا ہونگیجو کارکردگی سرفراز کی رہی ہے اس کا حق ہے کہ وہ برقرار رہیں،اگر کوئی میچ ہارے انہوں نے تو ایک میچ ہارا مگر اسے ٹیم سے نکالنا زیادتی ہے،اس فیصلے سے مزید مایوسی پیدا ہوگی،اگر کارکردگی بہتر نہ ہونے کی بات کی جائے تو وفاقی کابینہ کی کارکردگی کے مطابق تو پوری کابینہ کو ہٹانا چاہئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سرفراز کو بحال کیا جائے۔

ایوان نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے خلاف قرارداد متفقہ طور منظور کرلی اوراسپیکرسندھ اسمبلی نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا۔
وقت اشاعت : 22/10/2019 - 23:41:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :