قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے ساتویں راوٴنڈ کا دوسراروز مکمل
ناردرن کے بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ، جاہد علی کی سنچری، خیبرپختونخوا کے محمد الیاس کے 5 شکار
پیر 4 نومبر 2019 19:53
(جاری ہے)
دوسری جانب حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں سدرن پنجاب کے 267 رنز کے جواب میں خیبرپختونخوا نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنالیے ہیں۔ سدرن پنجاب نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 127 کے مجموعی اسکور سے کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کیا تو محمد الیاس کی عمدہ باوٴلنگ کے سامنے پوری ٹیم 267 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔محمد الیاس نے 58 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں خیبرپختونخوا کی جانب سے اننگز کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور دن کے اختتام پر58 رنز کے عوض آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی۔ سدرن پنجاب کی جانب سے محمد عمران 3 اور ضیا ء الحق 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کرچکے ہیں۔ مہران ابراہیم 16 اور عمر خان 11رنز بنا کرکھیل کے تیسرے روز کا آغاز کریں گے۔
ادھراتفاق کرکٹ گراوٴنڈ لاہور میں میچ کے پہلے روز بلوچستان کی ٹیم 276 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم اپنی پہلی اننگز کا آغاز کھیل کے دوسرے روز کرے گی۔ محض 34 رنزپر پہلی وکٹ گرنے کے بعدبلوچستان کی دوسری وکٹ کے لیے حسیب اعظم اور تیمور علی کے درمیان 99 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ حسیب اعظم نے 82 اور تیمور علی نے73 رنزکی اننگز کھیلی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے محمد علی نے 61 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ رضا علی ڈار اور احمد بشیر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
وقت اشاعت : 04/11/2019 - 19:53:00
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
زیادہ معاوضے ،مراعات کی خواہش ، آئرش کرکٹرز نے پاکستان سیریز سے قبل نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی
-
مانچسٹر سٹی انگلش پریمیئر لیگ میں ہفتہ کو فلہم کے خلاف پنجہ آزمائی کرے گی
-
آئی پی ایل، سن رائزرز حیدرآبادنے لکھنؤ سپر جائنٹس کو بآسانی 10 وکٹوں سے ہرا دیا
-
محمد عامر آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر
-
پی ایس ایل 9: منافع اور نقصان کی ابتدائی تفصیلات سامنے آگئیں
-
پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں سٹیو سمتھ، جو روٹ بھی شامل