عبدالرحمٰن مزمل پر میچ فیس کا 25فیصد جرمانہ عائد

قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر سدرن پنجاب کے کرکٹر عبدالرحمٰن مزمل پر میچ فیس کا 25فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے

جمعرات 21 نومبر 2019 17:10

عبدالرحمٰن مزمل پر میچ فیس کا 25فیصد جرمانہ عائد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2019ء) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر سدرن پنجاب کے کرکٹر عبدالرحمٰن مزمل پر میچ فیس کا 25فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ عبدالرحمٰن مزمل کوکے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں ناردرن کے خلاف آٹھویں راوٴنڈ کے میچ میں کھلاڑی، اسپورٹ اسٹاف، امپائر یامیچ ریفری کے فیصلے پر اعتراض کرنے سے متعلق لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


میچ کے دوران سدرن پنجاب کی پہلی اننگز میں بلے باز عبدالرحمٰن مزمل امپائر کی جانب سے کیچ آوٴٹ دئیے جانے کے باوجود کافی دیر کریز پر موجود رہے ۔
آن فیلڈ امپائرز آصف یعقوب اور راشد ریاض نے عبدالرحمٰن مزمل کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔
سدرن پنجاب کے کرکٹر عبدالرحمٰن مزمل کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری سہیل ادریس نے عبدالرحمٰن مزمل پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔
وقت اشاعت : 21/11/2019 - 17:10:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :