انڈر 19ہائی پرفارمنس کیمپ کاآغازپیر سے ہوگا

چھ ہفتوں پر مشتمل کیمپ میں 28 نوجوان کرکٹرزشرکت کریں گے

جمعہ 22 نومبر 2019 14:43

انڈر 19ہائی پرفارمنس کیمپ کاآغازپیر سے ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2019ء) انڈر 19 کرکٹرز کے لیے ہائی پرفارمنس اسکلز اینڈٹریننگ پروگرام 25 نومبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔ 6 ہفتوں پر مشتمل کیمپ میں 28 نوجوان کھلاڑی شرکت کریں گے۔
پیر سے شروع ہونے والے کیمپ کا مقصد آئندہ سال جنوبی افریقہ میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کی تیا ریوں کا آغاز کرنا ہے۔

کیمپ کے دوران این سی اے کے کوچز کھلاڑیوں کی فٹنس اور کرکٹ کی صلاحیتوں میں نکھارلانے کے لیے جامع پلان پر عمل کریں گے۔
28 کھلاڑیوں کا انتخاب سلیم جعفر کی سربراہی میں قائم کردہ جونیئر سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے۔ یکم ستمبر 2000 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ 2020، 17 جنوری سے جنوبی افریقہ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)


کیمپ میں شریک کرکٹرز:
عبدالواحد بنگلزئی(بلوچستان)، ابو حریرہ (بلوچستان)، اختر شاہ (بلوچستان)، عامر علی (سندھ)، عامر خان (خیبرپختونخوا)، عماد بٹ جونیئر( سنٹرل پنجاب)، آرش علی خان (سندھ)، حیدر علی (ناردرن)، حارث جاوید خان (سدرن پنجاب)، حسیب اللہ (بلوچستان)، جہانزیب سلطان (سندھ)، محمد عباس آفریدی (خیبرپختونخوا)، محمد حارث (خیبرپختونخوا)، محمد حریرہ ملک (سنٹرل پنجاب)، محمد عرفان خان (سنٹرل پنجاب)، محمد جنید (بلوچستان)، مبشر خان( ناردرن)، محمد عامر خان (خیبرپختونخوا)، محمد باسط (سدرن پنجاب)، محمد مکی (سندھ)، محمد شہزاد (سدرن پنجاب)، محمد طحہٰ (سندھ)، محمد وسیم جونیئر (خیبرپختونخوا)، نسیم شاہ (سنٹرل پنجاب)، قاسم اکرم (سنٹرل پنجاب)، روحیل نذیر (ناردرن)، صائم ایوب (سندھ) اور شیراز خان (ناردرن)۔


قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے میں مصروف کھلاڑی ایونٹ ختم ہونے کے بعد کیمپ میں شرکت کریں گے۔
وقت اشاعت : 22/11/2019 - 14:43:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :