علی بنگش نے تیر ہویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچیور گالف چیمپئن شپ 2019 کا ٹائٹل جیت لیا

تیرہویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچیور گالف کپ 2019 کی اختتامی اور تقسیم انعامات کی تقریب مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی

پیر 25 نومبر 2019 12:40

علی بنگش نے تیر ہویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچیور گالف چیمپئن شپ 2019 کا ٹائٹل جیت لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2019ء) تیرہویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچیور گالف کپ 2019 کی اختتامی اور تقسیم انعامات کی تقریب مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔سابقہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلا نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔
 
چار روزہ ایونٹ 21 سے 24نومبر 2019 تک جاری رہاجس میں ملک بھر سے تقریبا ً 250 گالفرز نے امیچیور ، سینیئرامیچیور، جونئیر اور خواتین کی مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔



مہمانِ خصوصی نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے گالفرز کو مبارکباد دیتے ہوئے چیمپئن شپ کے دوران تمام شرکاء کی طرف سے پیش کئے جانے والے اعلیٰ معیار کے کھیل کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسپانرز، اسلام آباد مارگلہ گرینز گالف کلب کی انتظامیہ اور میڈیاکی بھی تعریف کی جن کی مستقل اور بے لوث تعاون کے بغیر ایونٹ اس حد تک کامیاب نہ ہو پاتا۔

بعد ازاں مہمان خصوصی نے امیچیور ، سینیئرامیچیور، جونئیر اور خواتین کیٹیگریز میں جیتنے والے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔گارڈن سٹی گالف کلب کے علی بنگشنے تیرہویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچیور گالف چیمپئن شپ 2019 کا ٹا ئیٹل اپنے نام کیا۔
پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت کی بنیادی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیئے بھی پیش پیش ہیں۔

اس سلسلے میں پاک بحریہ ملک بھر میں مختلف قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کا انعقابھی کرتی رہی ہے۔ پاکستان بحریہ نے پشاور میں ہونے والی 33ویں نیشنل گیمز میں سیلنگ ایونٹ میں پہلی پوزیشن جبکہ مجموعی طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کی اور پاک بحریہ کی جونیئر سویمنگ ٹیم نے کراچی میں ہونے والی 19ویں نیشنل وومین جونئیر سویمنگ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جو کہ پاک بحریہ کی ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا مظہر ہے۔


چیف آف دی نیول اسٹاف امیچیور گالف چیمپئن شپ 2019 کی ا ختتامی تقریب میں عسکری شخصیات ، سول اور گالفرز کی بڑی تعداد شریک تھی۔
 تیرہویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچیور گالف چیمپئن شپکی تمام کیٹیگریز کے نتائج مندرجہ ذیل ہیں:
 تیرہویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچیور گالف چیمپئن شپکے نتائج
امیچیور کیٹگری سکورس:
نمبرشمار
امیچورکیٹگری
گروس
نیٹ
نتائج
۱۔


تیمور خان (PGC)
208
-
وینر
۲۔
ظیارف) (PIF
220
-
رنرزاپ
۳۔
افضل احمد(MGGC)
-
210
وینر
۴۔
طارق محمود (MGGC)

212
رنرزاپ

امیچیور کیٹگری سکورس:
نمبرشمار
امیچورکیٹگری
گروس
نیٹ
نتائج
۱۔
رضوان جاوید (MGGC)
225
-
وینر
۲۔
امیر خواجہ (SGC)
233
-
رنرزاپ
۳۔
علی بنگش (GCGC)
-
203
وینر
۴۔
کرنل نعیم
-
204
رنرزاپ
سینر امیچیور کیٹگری سکورس:
نمبرشمار
امیچورکیٹگری
گروس
نیٹ
نتائج
۱۔


عامر میر
158

وینر
۲۔
کرنل(ر)محمداورنگزیب
159
رنرزاپ
۳۔
سمیع اللہ خان
136
وینر
۴۔
بریگیڈیر(ر) تنویر رفیع

140
رنرزاپ

لیڈیز سکورس:
نمبرشمار
امیچورکیٹگری
گروس
نیٹ
نتائج
۱۔
جیونگ جون(MGGC)
171
-
وینر
۲۔
طاہرہ نذیر(RGC)
174
-
رنرزاپ
۳۔
ایمان علی شاہ(Gym)
-
138
وینر
۴۔
فرناز باجوہ(MGGC)
-
146
رنرزاپ


جونیئر کیٹگری سکورس:
نمبرشمار
امیچورکیٹگری
گروس
نیٹ
نتائج
۱۔
ماسٹرارتزہ حسین
75
-
وینر
۲۔
ماسٹر حمزہ بلال
78
-
رنرزاپ
۳۔
ماسٹر مصطفی بلال
-
60
وینر
۴۔
ماسٹرموحدابرہیم
-
63
رنرزاپ
وقت اشاعت : 25/11/2019 - 12:40:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :