پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

پاکستان دوسری بار بیٹنگ کر رہا ہے جبکہ آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کیلئے پاکستان کو 275رنز درکار ہیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 1 دسمبر 2019 13:51

پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
کینمبرا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔01دسمبر2019) : پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان دوسرے ٹیسٹ میچ میں دوسری بار بیٹنگ کر رہا ہے جبکہ آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کیلئے پاکستان کو 275رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کی ٹیم پہلی ایننگز میں 302 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسری بار بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

آخری میچ میں آسٹریلیا کی 589 رنز کی پہلی اننگز کھیلی تھی، جواب میں پاکستان نے 302رنز بنائے، جبکہ یاسر شاہ نے اپنے کیرئیر کی پہلی سنچری بھی سکور کر لی ہے تاہم ابھی بھی پاکستان کو فالو آن کا خطرہ ہے، آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ میچ میں تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ہوا تو بابراعظم 43 اور یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ اپنی بیٹنگ کا دوبارہ آغاز کیا لیکن بابراعظم 97 رنزبنا کر 194 کے مجموعی اسکور پر مچل اسٹارک کی گیندپر آؤٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

بابر اعظم کے بعد شاہین شاہ آفریدی میدان میں آئے جو پہلی ہی گیند پر کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ شاہین شاہ آفریدی کے بعد محمد عباس میدان میں موجود ہیں جبکہ یاسر شاہ نصف سنچری اسکور کرچکے ہیں۔ گزشتہ روز آسٹریلیا کا اسکور 589 رنز تک پہنچا تو آسٹریلین کپتان ٹم پین نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا، ڈیوڈ وارنر 335 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور آسٹریلین کپتان کا اننگز ڈکلیئر کرنے کا اقدام حیران کن تھا کیونکہ ڈیوڈ وارنر باآسانی 400رنز مکمل کر سکتے تھے، میتھیو ویڈ 38رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ اب بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 01/12/2019 - 13:51:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :