فہیم اشرف نے فٹنس مسائل سے نجات پالی
آل راﺅنڈرقائد اعظم ٹرافی کے فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے
ذیشان مہتاب ہفتہ 14 دسمبر 2019 16:46
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 دسمبر2019ء) قومی آل راونڈر فہیم اشرف نے فٹنس مسائل سے نجات پالی اور اب وہ قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔ذرائع کے مطابق فہیم اشرف نے گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی میڈیکل سٹاف کی نگرانی میں ری ہیب پروگرام میں حصہ لیا۔اب وہ 27 دسمبر کو کراچی میں کھیلے جارہے ڈومیسٹک کرکٹ کے فائنل میں سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے کے لیے دستیاب ہیں۔
آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے لیے فہیم اشرف کا میلبورن رینی گیڈز کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا تاہم انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دی ہے اور لیگ کے منتظمین اور فرنچائزڈٹیم کو اپنی عدم دستیابی کے حوالے سے آگاہ کردیاہے۔ان کے ساتھ فاسٹ بولر عثمان شنواری بھی بگ بیش لیگ میں شرکت نہیں کررہے،دونوں قومی کرکٹرز کی طرف سے معذرت کے بعد ان کے متبادل بھی منتخب کرلیے گئے ہیں۔ فہیم اشرف اور عثمان شنواری کا آٹھ اور پانچ میچوں کے لیے بگ بیش لیگ میں شرکت کا معاہدہ ہواتھا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 14/12/2019 - 16:46:16
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی
-
ٹیم کی توجہ بھارت کیخلاف میچ جیتنے سے زیادہ ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے پر مرکوز ہے : صائم ایوب کا انکشاف
-
پاکستان ہاکی ٹیم آج سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کا فائنل کھیلے گی
-
شاداب کو مار پڑرہی تھی تو افتخار، صائم کو اوورز کیوں نہ دیئے؟، شائقین کا بابر اعظم سے سوال
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے لیے تیار: رپورٹ