وقار یونس کا حارث رف کو قومی ٹیم میں شامل کرنیکا اشارہ

ّحارث سے بہت متاثر ہوا ، نوجوان بالر کی بگ بیش میں کارکردگی پر بیحد خوشی ہوئی:بالنگ کوچ

ہفتہ 4 جنوری 2020 20:03

وقار یونس کا حارث رف کو قومی ٹیم میں شامل کرنیکا اشارہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2020ء) قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے بیگ بیش لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانیوالے حارث رف کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا اشارہ دے دیا۔بگ بیش لیگ میں تہلکہ مچانیوالی26سالہ نوجوان فاسٹ بولر حارث رف بالنگ کوچ کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ بگ بیش میں حارث رف کی کارکردگی شاندار رہی جس پر انہوں نے ہیڈکوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق سے حارث کو قومی ٹیم میں شامل کرنے سے متعلق بات کی، میں نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوران بھی حارث رف کی بولنگ کا مشاہدہ کیا اور میں اس سے بہت متاثر ہوا، اس کے پاس نہ صرف پیس ہے بلکہ وہ ایک ذہین بولر ہونے کیساتھ ساتھ جذباتی بھی ہے اور یہی بات مجھے بہت پسند ہے ، نوجوان بولر کی بگ بیش لیگ میں کارکردگی پر مجھے بیحد خوشی ہوئی، میں نے مصباح سے بھی بات کی اور مجھے امید ہے حارث بہت جلد قومی ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے بگ بیش لیگ میں جنوبی افریقا کے مایہ ناز بولر ڈیل سٹین کی جگہ میلبورن سٹارز میں شامل کیے جانیوالے نوجوان بالر حارث روف نے صرف 3 میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے، وہ گزشتہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے بھی نمایاں کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے تھے۔
وقت اشاعت : 04/01/2020 - 20:03:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :