پاک۔بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں،

پڑوسی ممالک کو باہمی سیریز انجام دینے کیلئے طریقہ کار ترتیب دینا چاہئے ، پاک۔بھارت کھیلوں کے بغیر دنیا کی کرکٹ نامکمل ہے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

پیر 6 جنوری 2020 19:37

پاک۔بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد نے کہا ہے کہ وہ پاک۔بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں، پڑوسی ممالک کو باہمی سیریز کو انجام دینے کیلئے طریقہ کار کو ترتیب دینا چاہئے کیونکہ پاک۔بھارت کھیلوں کے بغیر دنیا کی کرکٹ نامکمل ہے۔ پیر کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے پاک۔

بھارت دوطرفہ سیریز کی ضرورت ہے، اس سیریز سے دونوں ممالک کو مالی مدد بھی ملے گی۔ سابق کپتان نے کہا کہ ایشین ممالک کے درمیان کرکٹ کے مقابلے ہونے چاہئیں، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا کو کرکٹ آپس میں مستقل بنیادوں پر کھیلنی چاہئے۔

(جاری ہے)

جاوید میانداد نے بنگلہ دیش پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ شیڈول سیریز کھیلے کیونکہ پاکستان نے مشکل وقت میں بنگلہ دیش کا ساتھ دیا تھا، بنگلہ دیش ہمارا دوست ملک ہے اور دونوں ممالک کو آپس میں کرکٹ کھیلنی چاہئے۔

پاکستان میں سپر لیگ کے حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر سپر لیگ کے تمام میچز کا ہونا خوش آئند ہے کیونکہ دنیا بھر کے نامور کھلاڑی اس لیگ میں شامل ہیں۔ جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے تمام میچز کا ہونا پی سی بی کی بڑی کامیابی ہے کیونکہ ہمارے کھلاڑیوں کو غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی سرزمین پر کھیلنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے نامور کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے شارٹ لسٹ کرکے انہیں ورلڈکپ کیلئے تیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز کو پی ایس ایل کے پورے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھنا چاہئے اور اس ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ورلڈکپ کیلئے تیار کرنا چاہئے۔
وقت اشاعت : 06/01/2020 - 19:37:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :