پہلا شاہدحیات فٹبال لیگ2020ئ؁پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے جیت لیا

پیر 13 جنوری 2020 21:43

پہلا شاہدحیات فٹبال لیگ2020ئ؁پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے جیت لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2020ء) ایڈیشنل آئی جی پولیس شاہدحیات میموریل فٹبال ٹورنامنٹ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سندھ گورنمنٹ پریس کو1-2 سے شکست دے کر اپنے نام کرلیا۔کامیاب ٹیم کی جانب سے زید عمراورجنید نے 1،1 گول کیا جبکہ ناکام ٹیم کا خسارہ سمیر نے کم کیا۔ کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم پرمنعقدہ فائنل اورتقریب تقسیم انعامات کی مہمانِ خصوصی کراچی پولیس کے سابق سربراہ شاہدحیات کی صاحبزادی زارا حیات تھیںجبکہ آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے بالخصوص شرکت کی۔

علاوہ اذیں اس موقع پرایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن،ڈی آئی جی ایڈمن کراچی،ڈی آئی جی ویسٹ ودیگر بھی موجود تھے ۔سندھ پولیس اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت کھیلے جانے جانے والے فٹبال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کوٹرافی کے ساتھ65 ہزارروپے جبکہ رنراپ ٹیم کو35ہزار روپے بطورِ انعام دیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا بہترین فٹبالرسندھ پولیس کے آصف،اور بہترین گول کیپر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سمیر احمدکو قرار دیتے ہوئے انہیں دس دس ہزار روپے کے انفرادی انعامات بھی دیئے گئے ۔

اس موقع پرفٹبال لیگ کے آرگنائزنگ سیکریٹری ایس پی ہیڈکوارٹرز گارڈن نے استقبالیہ پیش کیا اور مہمانانِ گرامی کو تقریب میں خوش آمدید کہا۔آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقادپرسندھ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شاہدحیات ایک نڈر،ایمانداراور بہترین پولیس آفیسر تھے اور فرائض منصبی نہایت لگن اورایمانداری کے ساتھ انجام دیتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اسٹریٹ کرائمزسمیت دیگرجرائم پرقابوپانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ امن وامان کے حالات پر مؤثر کنٹرول اورقانون کی حکمرانی کیلئے تمام تراقدامات کویقینی بنایا جارہا ہے اوراس سلسلے میں جرائم کاجڑ سے خاتمہ اور انکے گروہوں کا قلع قمع پولیس کی تمام تر ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 13/01/2020 - 21:43:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :