آل پاکستان کک باکسنگ چمپئن شپ، بلوچستان فاتح قرار

کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں، امتیاز علی شاہ ہر ممکن تعاون کریں گے ،شاکر قیوم

بدھ 15 جنوری 2020 18:07

آل پاکستان کک باکسنگ چمپئن شپ، بلوچستان فاتح قرار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2020ء) آل پاکستان قائد اعظم کک باکسنگ چیمپئن شپ بلوچستان کی ٹیم نے میدان مار لیا۔ 4 گولڈ 5 سلور میڈلز کے ساتھ فاتح قرار۔ سندھ 2 گولڈ 3 سلور 2 برائونز میڈلز کے ساتھ دوسرے، دی ہکسس کالج 1 گولڈ 1 سلور 4 برائونز کے ساتھ تیسرے، خیبرپختونخواہ 1 گولڈ 3 برائونز میڈلز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔

مقابلے کی ویٹ کیٹگری 71KG، 68KG ، 67KG ، 63.5KG ، 50KG ، 57KG ، 54KG ، 51KG ، 48KG ، 9.44KG تھیں۔ ان مقابلوں کا انعقاد سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آبادمیں کیا گیا جس میں بلوچستان، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سید امتیاز علی شاہ، اختتامی تقریب کے چیف گیسٹ ایڈیشنل سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈاکٹر شاکر قیوم خانزداہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امتیاز علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں۔ ڈاکٹر شاکر قیوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ چیف آرگنائزر اور سیکریٹری جنرل پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن محمد اشفاق نے کہا کہ مقابلے کا رجحان کھلاڑیوں کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس موقع پر ایسوسی ایٹ سیکریٹری کنیز سکینہ، کو آرگنائزر محمد کلیم بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 15/01/2020 - 18:07:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :