آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان نے سپر لیگ کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی

قومی انڈر 19 ٹیم نیدوسرے گروپ میچ میں زمباوے انڈر 19 ٹیم کو 38 رنز سے شکست دے دی

بدھ 22 جنوری 2020 21:08

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان نے سپر لیگ کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی
پوچیف اسٹروم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2020ء) قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے سپرلیگ کوارٹر فائنل مرحلے میں کوالیفائی کرلیا ہے۔ بدھ کیروز قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حارث کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت زمباوے انڈر 19 ٹیم کو 38 رنز سے شکست دی۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی یہ ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے۔



آئی سی سی انڈر 19ورلڈکپ 2020 میں گروپ سی کے میچ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نیپہلے کھیلتے ہوئیمقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں زمباوے انڈر 19 کرکٹ ٹیم 47ویں اوور میں 256 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ 48 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیلنے پرپاکستان کیمڈل آرڈر بیٹسمین محمد حارث کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)



پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں زمباوے انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو محض 27رنز پرپاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیاوپنر حیدر علی آوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ انہوں نے 19 رنز بنائے، جس کے بعد فہد منیر اور محمد شہزاد کے درمیان46 رنز کی شراکت قائم ہوئی مگر اس کے بعد قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی یکے بعددیگرے 2 وکٹیں گرگئیں۔

اوپنر محمد شہزاد 27 اور کپتان روحیل نذیر بغیر کوئی رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ مجموعی طور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد فہد منیر اور قاسم اکرم نے کریز سنبھالی۔ دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ قاسم اکرم 54 اور فہد منیر 53 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے تاہم پاکستان انڈر 19 کی جانب سے سب سے اہم اننگز مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حارث نے کھیلی۔ انہوں نے 48 گیندوں پر 81 رنز کی برق ر فتار اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 300 کے پاس پہنچادیا۔

ان کی اننگز میں6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ قومی انڈر 19 ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔ زمباویکی جانب سے ڈائیلان گرانٹ نے 46 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں زمباوے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آغاز متاثرکن رہا۔ ابتدائی 38 اوورز میں 208 رنز بنانے والی زمباوے انڈر 19 ٹیم کے محض 4 کھلاڑی ہی آوٴٹ ہوئے تھے تاہم قومی انڈر 19 ٹیم کے میڈیا پیسر محمد عباس آفریدی نے 39 ویں اوور میں 2وکٹیں حاصل کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

زمباوے انڈر 19 ٹیم کے ملٹن شومبا اور ویسلے مادھیویرے نصف سنچریاں اسکور کرکے نمایاں بیٹسمین رہے۔ ملٹن شومبا کو 58 رنز پر عباس آفریدی نے پویلین کی راہ دکھائی۔ اوپنر ویسلے مادھیویرے53 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ کپتان ڈائن مائیرز 39 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ انہیں اسپنر قاسم اکرم نے آوٴٹ کیا۔ زمباوے انڈر19 کی پوری ٹیم 46.3اوورز میں 256 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔

قومی انڈر 19 ٹیم کی جانب سے عباس آفریدی اور طاہر حسین 3،3جبکہ قاسم اکرم اور عامر علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا گروپ میچ 24 جنوری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی گی۔

شیڈول:

24جنوری 2020: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش
9فروری 2020: فائنل

اسکواڈ(یکم ستمبر 2000 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتا تھا):

اوپنرز: عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، حیدر علی (راولپنڈی) اور محمد شہزاد (ملتان)۔



مڈل آرڈرز: محمد حارث (پشاور)،محمد حریرہ (سیالکوٹ) اور محمد عرفان خان (لاہور)۔

وکٹ کیپر: روحیل نذیر(کپتان)۔

آلراوٴنڈرز: عباس آفریدی( پشاور)، فہد منیر (لاہور)، قاسم اکرم (لاہور)۔

اسپنرز: عامر علی (لاڑکانہ) اور آرش علی خان (کراچی)۔

فاسٹ باوٴلرز: عامر خان (پشاور)، محمد وسیم جونیئر (شمالی وزیرستان) اور طاہر حسین (ملتان)۔

ٹیم منیجمنٹ:

اعجاز احمد ( ہیڈ کوچ کم منیجر)، راوٴ افتخار انجم (باوٴلنگ کوچ)، عبدالمجید(اسسٹنٹ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھراپسٹ)، صبور احمد (ٹرینر) ، عثمان ہاشمی( اینالسٹ) ،عماد حمید (میڈیا منیجر) اورکرنل (ر)عثمان رفعت انوری(سیکورٹی منیجر)۔
وقت اشاعت : 22/01/2020 - 21:08:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :