بابر اعظم نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم میں واپسی کا طریقہ بتادیا

امیدہے کہ سرفراز احمد پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کریںگے جو انکی قومی ٹیم میں واپسی کا راستہ کھول دیگا: ٹی ٹونٹی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 25 جنوری 2020 18:23

بابر اعظم نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم میں واپسی کا طریقہ بتادیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2020ء ) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم میں واپسی کا طریقہ بتادیا- قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کے دوران جب بابر اعظم سے سوال کیا گیا کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے تو سرفراز احمد کب واپس آئیں گے ، اس سوال کے جواب میں بابر اعظم نے جواب دیا کہ پی ایس ایل آرہی ہے اور انہیں امیدہے کہ سرفراز احمد اس میں اچھا پرفارم کریں گے جو ان کی قومی ٹیم میں واپسی کا راستہ کھول دے گا-یاد رہے کہ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اس وقت پاکستانی ٹیم کے بہترین بلے باز ہیں اور پی سی بی کو انہیں پریشر سے نکالنے کے لیے کپتانی کے بوجھ سے آزاد کردینا چاہیئے ، بابر اعظم کی جگہ سرفراز احمد کو کپتانی میں واپس لانا چاہیئے، سرفرازاحمدواپس آتےہیں تو پاکستان ورلڈکپ جیت جائےگا- فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پرہوتی رہی جس نے ہماری ٹیم کی کارکردگی پر بہت برا اثر ڈالا، سابق چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی کرکٹ بورڈ کابیڑہ غرق کردیاتھا- سینیٹر فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہپاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تسلسل کے ساتھ ہورہی ہے،ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ملک میں تمام کرکٹ کے دروازے مکمل طور پر کھل گئے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اس سال سارا پی ایس ایل لاہور میں ہوگا اور ان کی یہ بات سچ ہونے جارہی ہے-
وقت اشاعت : 25/01/2020 - 18:23:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :