غیر ملکی کھلاڑی نے کراچی والوں سے بہترین بریانی کا پتہ پوچھ لیا

کراچی والو،میں بھی جلد کراچی آنیوالا ہوں،اب یہ بتائیں کراچی کی مشہور اور سب سے اچھی بریانی، نہاری اور حلیم کہاں ملے گی؟: ٹام بینٹن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 14 فروری 2020 17:30

غیر ملکی کھلاڑی نے کراچی والوں سے بہترین بریانی کا پتہ پوچھ لیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14فروری 2020ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے جس کے باعث شائقین کرکٹ کے جوش و جذبے میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جب کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور پی ایس ایل فرنچائز میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے ڈیرن سیمی اس وقت سب کھلاڑیوں پر بازی لے گئے جب وہ سب سے پہلے پاکستان پہنچے تاہم ان کی آمد کے بعد انگلش کرکٹر ٹام بنٹن نے بھی رخت سفر باندھ لیا ہے اور اس حوالے سے ایسا پیغام بھی جاری کیا ہے جس نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔

ٹام بینٹن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”پاکستانیوں کیا حال ہے؟ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو اور پشاور زلمی کے چوکوں اور چھکوں کیلئے تیار ہیں؟ پاکستان آنے کیلئے میں تو تیار ہوں، اپنا سامان پیک کر رہا ہوں، آپ سب بھی سٹیڈیم آنے کی تیاری کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ”اسلام و علیکم پاکستان! کراچی والو، ڈیرین سیمی کے بعد میں بھی جلد کراچی آنے والا ہوں، اب جلدی سے یہ بتائیں کراچی کی مشہور اور سب سے اچھی بریانی، نہاری اور حلیم کہاں ملے گی ؟‘‘-
وقت اشاعت : 14/02/2020 - 17:30:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :