عمر اکمل کا غلط ٹوئٹ، بھارتی صارفین کو موقع مل گیا

ٹیسٹ کرکٹر نے عبدالرزاق کے ہمراہ ایک تصویر کو عنوان د یتے ہوئےغلط انگریزی میں کیپشن دیدیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 20 فروری 2020 16:35

عمر اکمل کا غلط ٹوئٹ، بھارتی صارفین کو موقع مل گیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20فروری 2020ء ) ’’ینگ اینڈ ٹیلنٹڈ‘‘ کرکٹر عمر اکمل اور تنازعات کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے اور وہ ہمیشہ ہی خبروں کی زینت بننے کا کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈ ہی لیتے ہیں۔آج عمر اکمل کو اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کردیا گیا ہے جس کے سبب وہ پاکستان سپر لیگ سے بھی باہر ہو گئے ہیں لیکن ایک دن قبل اپنی مبینہ مضحکہ خیز پوسٹ کے سبب بھی ان کا سوشل میڈیا پر چرچا رہا۔

عمر اکمل معطلی سے قبل پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ تھے اور انہوں نے ٹیم کے باؤلنگ کوچ عبدالرزاق کے ہمراہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔س تصویر میں عمر اکمل اور عبدالرزاق کو جہاز میں ایک ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم اس تصویر کی خاص بات اس کا کیپشن ہے جو عمر اکمل کچھ اور لکھنے کی کوشش میں نجانے کیا لکھ گئے۔

(جاری ہے)

کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ’ mother from another brother ‘اور عین ممکن ہے کہ وہ’ brother from another mother‘لکھنا چاہ رہےہوں۔
عمر اکمل نے جلد ہی اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا لیکن ان کی اس ٹوئٹ کے سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگے جس پر شائقین کرکٹ نے ان کا خوب مذاق اڑایا گیا اور ان میں سے کچھ ٹویٹ درج ذیل ہیں۔
اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ واقعی عمر اکمل نے یہ ٹوئٹ کی تھی یا کسی نے فوٹوشاپ کر کے ان کیساتھ مذاق کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف منفی وجوہات کے سبب عمر اکمل سوشل میڈیا پر شائقین کی تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔اس سے قبل ان کی انگور کھاتے ہوئے ایک معیوب تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس پر وہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے تھے۔
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 16:35:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :