پی ایس ایل نے بین کٹنگ اور انکی منگیتر ایرن ہالینڈ کے مابین دوریاں مٹا دیں

30 سالہ ماڈل اور 33 سالہ بین کٹنگ اپنی اپنی مصروفیات کے باعث الگ شہروں میں مقیم ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 28 فروری 2020 13:09

پی ایس ایل نے بین کٹنگ اور انکی منگیتر ایرن ہالینڈ کے مابین دوریاں مٹا دیں
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28فروری2020ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آفیشل پریزنٹر ایرن وکٹوریہ ہالینڈ انتہائی خوش ہیں کیوں کہ ان کے منگیتر اور آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جمعرات کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پانچ وکٹوں سے کامیاب کروانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔سابق مس ورلڈ آسٹریلیا نے ٹویٹر پر بین کٹنگ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’’مجھے آپ پر فخر ہے‘‘۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 30 سالہ ایرن ہالینڈ اور 33 سالہ بین کٹنگ رواں سال شادی کریں گے تاہم اس وقت دونوں اپنی اپنی مصروفیات کے باعث الگ الگ رہ رہے ہیں ، ایرن ہالینڈ اس وقت سڈنی میں مقیم ہیں جب کہ بین کٹنگ برسبین میں رہتے ہیں -یاد رہے کہ بین کٹنگ نے آخری اوور میں دو لگاتار چھکے لگائے جس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 2020 کے نویں مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی۔

(جاری ہے)

کٹنگ کے صرف 17 گیندوں پرناقابل شکست 42 رنز نے گلیڈی ایٹرز کو 19.4 اوورز میں کامیابی دلائی اور موجودہ پی ایس ایل چیمپئن نے4 مقابلوں میں سے تین میں کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی ۔آخری اوور میں کوئٹہ کو11 رنز کی ضرورت تھی اور کٹنگ نے تیز رفتار بولر عماد بٹ کو دو چھکے لگاکر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 13:09:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :