لاہورقلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کے باعث متاثر ہونیکا خدشہ
موسلادھار بارش کے بعد گرائونڈ میں پانی موجود،میدان اور پچ کی کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ کیا جائیگا: پی سی بی
ذیشان مہتاب جمعہ 28 فروری 2020 13:43
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28فروری2020ء ) راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2020ء کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم راولپنڈی میں گزشتہ رات سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے شائقین کرکٹ کو پریشان کردیا ہے، آج رات 8 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور2017ء کی پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جانا ہے تاہم بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کے باعث پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے گراؤنڈ میں پانی کھڑا ہوگیا ہے تاہم گراؤنڈ انتظامیہ نے پچ کو کورز سے ڈھانپ رکھا ہے جب کہ سٹیڈیم میں نکاسی آب کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو راولپنڈی میں ہونے والے میچز بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ میدان اور پچ کی کنڈیشن دیکھ کرآج کے میچ کا فیصلہ کیا جائے گا، شائقین کرکٹ کے جوش و جذبہ کا اندازہ ہے لہذا میچ کے انعقاد کی ہر ممکن کوشش ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 13:43:24
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست، آئرش ٹیم نے 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
کھیل کے میدان سے عالمی سطح پر امن، سکون اور محبت کے فروغ کاپیغام جاتا ہے، امریکی قونصل جنرل
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا