سپورٹس ڈیسک

پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں (آج) مدمقابل ہوں گی

ہفتہ 29 فروری 2020 18:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) پاکستان سپر لیگ میں (آج) اتوار واحد میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پی ایس ایل فائیو کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے، لیگ کا 14 واں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان شام سات بجے راولپنڈی سٹیڈیم میں شروع ہوگا، اسلام آباد کی ٹیم شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ اسے لوک رونکی، کولن منرو، کولن انگرم جیسے نامور کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں، کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض عماد وسیم انجام دیں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں بابر اعظم، ایلیکس ہیلز، کرس جورڈن اور محمد عامر شامل ہیں، لیگ کا 15 واں میچ (کل) پیر کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 29/02/2020 - 18:00:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :