راولپنڈی سٹیڈیم میں میچ کے دوران لڑکے اور لڑکی کے رومانوی لمحات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ

سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کے کمنٹس کررہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 3 مارچ 2020 13:15

راولپنڈی سٹیڈیم میں میچ کے دوران لڑکے اور لڑکی کے رومانوی لمحات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3مارچ2020ء ) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں گزشتہ روز کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین میچ کے دوران لڑکے اور لڑکی کے رومانوی لمحات کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے- سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو لڑکا اور دو لڑکیاں خوش گپیوں میں مصروف تھے اور اس دوران لڑکے اور ایک لڑکی کے مابین رومانوی معاملات وہاں موجود ایک اور کرکٹ شائق نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنےکے بعد انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کردیا ، سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر طرح طرح کے کمنٹس کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ملتان سٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا مابین میچ کھیلا گیا جس میں ملتان سلطانز کی جانب سے بہترین کھیل پیش کیا گیا اور فتح حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس میچ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش کیا جب ایک لڑکی کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا۔مذکورہ لڑکی کی جانب سے شائقین میں موجود ایک لڑکے کے چہرے پر پاکستان کے قومی پرچم کا پینٹ کیا جا رہا تھا کہ ایک لڑکے نے ہاتھ پکڑ کر اسے اپنی طرف کھینچ لیا اور اپنے چہرے پر پینٹ کرنے کے لیے مجبور کیا گیا۔ صارفین کی جانب سے نوجوان کی اس حرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ یہ جنسی ہراسگی کے زمرے میں آتا ہے اور اس کو اس کی سزا ملنی چاہیئے۔
وقت اشاعت : 03/03/2020 - 13:15:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :