بارش سے متاثرہ میچ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

میچ کو فی اننگ 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا، پاور پلے 5 اوورز پر مشتمل ہوگا، پشاور زلمی کی ٹیم کی 2 تبدیلیاں، لیاس ڈاوسن اور امام الحق کو پلینگ الیون میں شامل کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 مارچ 2020 20:30

بارش سے متاثرہ میچ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 2020) بارش سے متاثرہ میچ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ، میچ کو فی اننگ 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا، پاور پلے 5 اوورز پر مشتمل ہوگا، پشاور زلمی کی ٹیم کی 2 تبدیلیاں، لیاس ڈاوسن اور امام الحق  کو پلینگ الیون میں شامل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے سلسلے میں پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا اور اب ٹاس ہو گیا ہے۔

بارش سے متاثرہ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بارش کے موسم کے باعث کنڈیشنز باولنگ کیلئے سازگار معلوم ہو رہی ہیں، اسی لیے پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے باولنگ ہی کرتے، تاہم اب ان کی ٹیم کو اطھی بیٹنگ کر کے تگڑا ہدف دینا ہوگا۔

جبکہ اس میچ کیلئے پشاور زلمی کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ لیاس ڈاوسن اور امام الحق پشاور زلمی کی پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ سے میچ کو فی اننگ 15 اوورز تک محدود کیا گیا ہے۔ پاور پلے کو بھی 6 سے 5 اوورز کا کر دیا گیا ہے۔ یچ پاکستان کے وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہونا تھا لیکن آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔ اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی دونوں ٹیموں نے 6، 6 میچز کھیل رکھے ہیں۔ کوئٹہ نے 3 جبکہ پشاور زلمی نے 2 میچز میں فتح حاصل کی ہے۔           
وقت اشاعت : 05/03/2020 - 20:30:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :