پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کر دیا

جمعہ 20 مارچ 2020 22:08

پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔

(جاری ہے)

کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سی) آگاہ نہ کرنا ہے۔ عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ بروز منگل کو جاری کیا گیا۔ 14 روز تک نوٹس کا تحریری جواب جمع کرانے کیلئے عمر اکمل کے پاس 31 مارچ 2020 تک کا وقت ہے۔آرٹیکل 6.2 کے تحت آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر سزا6 ماہ سے تاحیات پابندی مقرر ہے۔عمر اکمل کو 20 فروری 2020 ء کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 20/03/2020 - 22:08:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :