آئی پی ایل کی خاطر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ملتوی کیے جانے کا امکان

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کرنے کی مہم شروع کررکھی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 17 مئی 2020 14:20

آئی پی ایل کی خاطر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ملتوی کیے جانے کا امکان
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مئی 2020ء ) سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر نے پیش گوئی کی ہے کہ آئی پی ایل کروانے کی خاطر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ملتوی کردیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک ٹیلرنے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا بھارتی کرکٹ بورڈ کی خواہش پر آئی پی ایل کے لیے نرم گوشہ رکھتا ہے اور کورونا وائرس کو جواز بناکر آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کو اگلے سال تک ملتوی کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بدلے میں بھارتی ٹیم کی دسمبر میں آسٹریلیا آکر سیریریز کھیلنا بھی یقینی ہوجائے گا۔ سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول ہے، اس کے مستقبل کے حوالے سے آئی سی سی کا اہم اجلاس 28 مئی کو ہوگا۔ واضح رہے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کرنے کی مہم شروع کررکھی ہے۔                                                                                                                                 
وقت اشاعت : 17/05/2020 - 14:20:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :