آکاش چوپڑا ماضی کے پاکستانی کھلاڑیوں کو شرم دلانے لگے

بھارت پرجان بوجھ کر ورلڈ کپ میچ ہارنے کا الزام کیسے لگایا جا سکتا ہے :سابق اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 5 جون 2020 14:15

آکاش چوپڑا ماضی کے پاکستانی کھلاڑیوں کو شرم دلانے لگے
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جون 2020ء ) سابق بھارتی اوپننگ بیٹسمین آکاش چوپڑا ماضی کے پاکستانی کھلاڑیوں کو شرم دلانے لگے جن کا کہنا ہے کہ بھارت پر انگلینڈ کیخلاف جان بوجھ کر ورلڈ کپ میچ ہارنے کا الزام کیسے لگایا جا سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ سابق پاکستانی فاسٹ بالر وقار یونس اور ماضی کے آل راؤنڈر عبدالرزاق نے الزام عائد کیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی سیمی فائنل میں پیش قدمی روکنے کیلئے انگلینڈ کیخلاف جان بوجھ کر میچ ہارا تھا۔

کمنٹری کے شعبے سے وابستہ 42 سالہ سابق بھارتی اوپنر آکاش چوپڑا نے پاکستانی سابق کھلاڑیوں کو شرم دلاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کھلے عام کہتے رہے ہیں کہ بھارت نے جان بوجھ کر مذکورہ میچ ہارا تھا لہٰذا اس پر جرمانہ عائد کیا جائے البتہ وہ ایسا سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کیونکہ اس وقت بھارتی ٹیم کو گروپ میں ٹاپ پوزیشن کیلئے اس فتح کی اشد ضرورت تھی جسے گروپ اسٹیج میں صرف ایک ناکامی ہوئی جو انگلینڈ کیخلاف میچ میں ہی تھی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا سفیر ہونے کے باوجود وقار یونس نے بھی ورلڈ کپ کے دوران تبصرہ کیا کہ بھارت نے ایک مقصد کے تحت شکست کھائی تھی حالانکہ بین سٹوکس نے اپنی کتاب میں بھارتی حکمت عملی پر حیرانگی کے باوجود کہیں نہیں لکھا کہ بھارت جان بوجھ کر میچ ہارا تھا۔                                                                                              
وقت اشاعت : 05/06/2020 - 14:15:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :