پی سی بی کا ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ واپس لینا خوش آئند ہے، اعجاز فاروقی

ہفتہ 6 جون 2020 19:59

پی سی بی کا ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ واپس لینا خوش آئند ہے، اعجاز فاروقی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق رکن گورننگ بورڈ اور کراچی ریجن کے سابق سربراہ پروفیسر اعجاز فاروقی نے بورڈ کی جانب سے 55 ملازمین کی برخاستگی کا نوٹس واپس لئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کا ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ واپس لینا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ کو ویڈ 19 کے اس مشکل وقت میں بورڈ نے فہم و فراست کا ثبوت دیتے ہوئے بروقت ایک مثبت قدم اٹھایا ہے، جسے قابل تحسین کہا جانا بنتا ہے بورڈ کی اپنی پالیسیاں ہوتی ہیں، جس کے تناظر میں بعض اوقات مشکل اور بڑے فیصلے کرنا پڑتے ہیں، تاہم دانشمندی کا تقاضہ یہی ہوتا ہے کہ حالات اور واقعات کے مطابق فیصلے ترتیب دیئے جائیں، اکثر اوقات آپ کو اپنے کیے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کرنا پڑتی ہے اور بورڈ کا ملازمین کی برخاستگی کے حوالے سے فیصلہ واپس لینا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جسے وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وقت اشاعت : 06/06/2020 - 19:59:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :