قومی کرکٹ ٹیم کے 7 مزید کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے

فخر زمان ، عمران خان ،کاشف بھٹی ،محمد حفیظ ،محمد حسنین ،محمد رضوان اور وہاب ریاض کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 جون 2020 18:25

قومی کرکٹ ٹیم کے 7 مزید کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جون 2020ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے 7 مزید کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں- پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ان میں فخر زمان ، عمران خان ،کاشف بھٹی ،محمد حفیظ ،محمد حسنین ،محمد رضوان اور وہاب ریاض شامل ہیں - اس سے قبل شاداب خان ، حیدر علی اور حارث رئوف کا کرونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ سیریز اگست اور ستمبر میں شیڈول ہے۔ ‏ دورے کیلئے 29 کھلاڑیوں اور 14 رکنی ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ کووڈ 19 کی وجہ سے اسکواڈ ایک ساتھ جائے گا اور موجودہ صورتحال کی وجہ سے اسکواڈ بڑا رکھا گیا ہے۔ اسی لیے کرکٹرز اور اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ ملک کے مختلف شہروں میں رکھے گئے تھے جہاں آج کھلاڑیوں اور دیگر اسٹاف کے ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے ہیں۔                                                                              
وقت اشاعت : 23/06/2020 - 18:25:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :