کورونا میں مبتلا بچن خاندان کیلئے دعا گو ہوں: شاہد آفریدی

سابق کپتان خود بھی حال ہی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 12 جولائی 2020 19:04

کورونا میں مبتلا بچن خاندان کیلئے دعا گو ہوں: شاہد آفریدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جولائی2020ء) بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن بھی کورونا وائرد کا شکار ہوگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کورونا میں مبتلا بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد ان کے بیٹے اور اداکارہ ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن بھی کورونا وائرد کا شکار ہوگئے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کورونا میں مبتلا بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور مجھے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کے بیٹے اور اداکارہ ابھیشیک بچن نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے سے ہی وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ابھیشیک بچن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ والد اور میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ہم دونوں کو ہلکی علامات ہیں اور ہسپتال میں داخل ہوچکے ہیں، بالی وڈ سٹار کورونا کی تشخیص کے بعد ممبئی کی ناناوتی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

بالی وڈ اسٹار کے کورونا میں مبتلا ہونے پر فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداحوں نے ان کی جلد صحتیابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے وہاں کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی نے بھی ایک ٹوئٹ میں سینئر اور جونیئر بچن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی خود بھی حال ہی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ آفریدی 24 روز تک قرنطینہ میں رہے۔
وقت اشاعت : 12/07/2020 - 19:04:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :