حارث رؤف کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ’’پازیٹیو‘‘، پی سی بی نے قرنطینہ سے نکال کر گھر بھیج دیا
دستیابی پر محمد موسیٰ کوواپس بلا لیا جائے گا، شعیب ملک کے جانے پر روحیل نذیر کو واپس آنا ہوگا
ذیشان مہتاب پیر 20 جولائی 2020 11:35
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جولائی 2020ء ) حارث رؤف کی ’’پوزیٹیو‘‘ کورونا رپورٹ پر بورڈ کا رویہ ’’نیگیٹیو‘‘ ہو گیا جب کہ پیسر کو ہوٹل کے محفوظ ماحول سے نکال کر کار پر لاہور سے اسلام آباد بھیج دیا۔
دورہ انگلینڈ کیلیے منتخب کرکٹرز میں سے 10کا نتیجہ مثبت آیا تھا، ان میں حارث رؤف بھی شامل تھے،سکواڈ 28جون کو انگلینڈ روانہ ہوگیا، پاکستان میں رہ جانیوالے کھلاڑیوں کی27جون کو ٹیسٹنگ ہوئی تو محمد حفیظ، وہاب ریاض، فخرزمان، شاداب خان، محمد رضوان اور محمد حسنین کلیئرہوگئے،3دن بعد دوسری بار بھی یہی نتیجہ رہنے پر انھیں بھی رخصتی کا پروانہ جاری ہوگیا۔
اگلے مرحلے میں حیدر علی، عمران خان سینئر اور کاشف بھٹی کلیئر ہوکر 8 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہوگئے لیکن حارث رؤف کی رپورٹ ایک بار پھر مثبت آگئی،ان کو لاہور کے ایک ہوٹل میں بائیو سیکیور ماحول میں رکھا گیا تھا۔
گذشتہ ہفتے اطلاعات تھیں کہ حارث رؤف کا ایک ٹیسٹ نیگیٹیو آگیا اور دوسرے کا انتظار ہے، اب ذرائع نے بتایا کہ پیسر کی رپورٹ مثبت آگئی، تسلی کیلیے ایک بار پھر ٹیسٹ کرایا گیا لیکن نتیجہ تبدیل نہ ہوا،اس صورتحال میں حیران کن طور پر پی سی بی نے کرکٹر کو اپنی نگرانی میں رکھنے کے بجائے قرنطینہ کیلیے گھر بھیج دیا،وہ کار میں لاہور سے اسلام آباد گئے،10 روز بعد دوبارہ ٹیسٹ لیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حارث رؤف کورونا وائرس سے چھٹکارے کے بعد دستیاب ہوگئے تو محمد موسیٰ کو انگلینڈ سے واپس بھیج دیا جائے گا،دوسری جانب شعیب ملک کے اسکواڈ کو جوائن کرنے سے قبل روحیل نذیربھی وطن واپس آ جائیں گے،2 وکٹ کیپرز سرفراز احمد اور محمد رضوان پہلے ہی موجود ہیں، سینئر آل راؤنڈر کو فیملی مصروفیات کی وجہ سے چھوٹ دی گئی تھی،ان کی انگلینڈ آمد 24جولائی کو ہوگی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 20/07/2020 - 11:35:32
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستانی فٹ بال کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کرنے کیلئے اے ایف سی اور پی ایف ایف کے درمیان معاہدہ
-
ایشین تائیکوانڈوچیمپئن شپ میں شرکت کیلئےپاکستانی 22 رکنی دستہ ویتنام پہنچ گیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ،پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی
-
پاکستان اور آئرلینڈ کا دوسرا ٹی ٹونٹی بارش کے باعث تاخیر کا شکار
-
مصر کے محمد زکریا نے سولہویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
-
قومی ہاکی ٹیم اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، ٹیم کا شاندار استقبال