یوم دفاع پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے

اومیگا ،بلز اور نشتر باسکٹ بال کلب نے فتح سمیٹ لی ،اومیگا کے عباس عابد کو مین آف دی ڈے قرار دیا گیا

منگل 8 ستمبر 2020 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2020ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری "یوم دفاع پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ"میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے اومیگا باسکٹ بال کلب نے مد مقابل بحریہ باسکٹ بال کلب کو46کے مقابلے میں 53باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے عباس عابد 21،فیضان خان 18اور حسن ظفر نے 15جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے محسن گجر16،محمد ناصر 11اور محمد بلال نے 10باسکٹ پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔

دوسرے میچ میں کراچی بلز باسکٹ بال کلب نے حریف فالکن باسکٹ بال کلب کو 28کے مقابلے میں 32باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے حیدر شاہ11،طلال بھٹی اور مجتبیٰ نے 10,10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے انترا فیل 10،محمد صببیح اور عمر شہریار نی بالترتیب 9اور8باسکٹ پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے ۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ میں نشتر باسکٹ بال کلب نے آرام باغ باسکٹ بال کلب کو 38کے مقابلے میں 42باسکٹ پوائنٹس سے ڈھیر کردیا فاتح کلب کی جانب سے حمزہ شیخ 15،وقار احمد 13اور فرقان احمد نے 11جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے حسن علی 14،شارق سلیمان 12اور انس دانش نے 10پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال ،زاہد ملک ،طارق حسین ،سید مصنف شاہ ،عامر شریف اور ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلززعیمہ خاتون ،راج کمار اور ڈاکٹر نعیم تھے ۔میچوں کے اختتام پر مین آف دی ڈے اومیگا باسکٹ بال کلب کے عباس عابد کو قرار دیا گیا انہیں KBBAکی جانب سے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر ایوارڈ سے KBBAکے صدر غلام محمد خان نے نوازا اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئر مین انٹر نیشنل عبدالناصر اور محمد یعقوب بھی موجود تھے ۔
وقت اشاعت : 08/09/2020 - 23:12:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :