پی سی بی نے فرسٹ الیون اسکواڈز کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے بعد کل 103 کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو سنٹرل اسٹیشنز میں طلب کرلیا

جمعرات 17 ستمبر 2020 22:41

پی سی بی نے فرسٹ الیون اسکواڈز کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے بعد کل 103 کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو سنٹرل اسٹیشنز میں طلب کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) پی سی بی نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ الیون اسکواڈز کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے بعد کل 103 کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو سنٹرل اسٹیشنز میں طلب کرلیا ہے۔ ان تمام افراد کے پہلے کوویڈ19 ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔اب ان 103 افراد کی دوسری کوویڈ19 ٹیسٹنگ 18 ستمبر کو پی سی بی میڈیکل ٹیم کی زیرنگرانی ان کی ٹیم کے لیے مقررہ سنٹرل اسٹیشنز پر ہوگی۔

(جاری ہے)

سنٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب کے لیے رمادا ہوٹل ملتان جبکہ بلوچستان اور سندھ کے لیے مریدکے کنٹری کلب لاہور کو سنٹرل اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے۔ اس دوران اسکواڈز میں شامل ہر فرد کو علیحدہ علیحدہ کمروں میں رہائش دی جائے گی۔ان اسکواڈز میں شامل ایک فرد کا کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہیں آئندہ پانچ روز کے لیے اپنی رہائشگاہ میں سیلف آئسولیٹ کردیا گیا ہے،جس کے بعد ان کاایک اور کوویڈ19 ٹیسٹ ہوگا۔اس ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آنے کی صورت میں انہیں دوسرے ٹیسٹ کے لیے سنٹرل اسٹیشن طلب کیا جائے گا۔دورہ انگلینڈ سے وطن واپس پہنچنے والے قومی کرکٹرز کو اپنے پہلے کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ 22 ستمبرکو پی سی بی کے شعبہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز کو جمع کرانی ہے۔
وقت اشاعت : 17/09/2020 - 22:41:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :