مودی حکومت میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں

بھارت میں میرا تجربہ اچھا رہا، وہاں کے لوگ بہت محبت کرتے ہیں، ماضی میں پاک بھارت تعلقات کچھ بہتر تھے:سابق قومی کرکٹ کپتان شاہد آفریدی

Hassan Shabbir حسن شبیر ہفتہ 26 ستمبر 2020 21:20

مودی حکومت میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں
کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-26  ستمبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ مودی حکومت میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان کی حکومت ہر وقت تیار ہے۔ خلیجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی وجہ سے پاک بھارت تعلقات بہتر رہ سکتے ہیں،بھارت میں میرا تجربہ اچھا رہا، وہاں کے لوگ بہت محبت کرتے ہیں، ماضی میں پاک بھارت تعلقات کچھ بہتر تھے۔

یاد رہے کہ غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے واضح کیا تھا کہ سیاسی معاملات بہتر ہونے تک پاک بھارت کرکٹ سیریز نہیں ہو سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ  پی سی بی نے گزشتہ چند سالوں کے دوران متعدد مرتبہ بی سی سی آئی سے دو طرفہ سیریز کے لیے بات کی ہے اب معاملہ بھارت کے ہاتھ میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے باہمی سیاسی معاملات حل کرے پھر کرکٹ پر بات کریں گے۔

احسان مانی نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل میں جانے کا بھی نہیں کہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق دو ممالک سیریز کے لیے سیاسی معاملات بہتر ہونا ضروری ہے، سیریز کے حوالے سے اب آئی سی سی کو بی سی سی آئی سے بات کرنی چاہئے۔
وقت اشاعت : 26/09/2020 - 21:20:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :