نیشنل تائیکوانڈو چمپیئن شپ ، پاکستان آرمی ٹیم نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:03

لاہور۔29اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) :پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور کالا شاہ کاکو میں ایس اے گارڈن کے تعاون سے جاری نیشنل تائیکوانڈو چمپیئن شپ میں پاکستان آرمی ٹیم کے مرد و خواتین کھلاڑیوں کا شاندار کھیل، 6 گولڈ، دو سلور کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

پاکستان واپڈا نے دو گولڈ، تین سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ پاکستان ائرفورس نے دو سلور اور چار برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے بھی نیشنل چمپیئن شپ کے دوسرے روز مقابلے دیکھے۔ یکم نومبر تک جاری رہنے والے نیشنل چمپیئن شپ کے تیسرے روز خاروگی میل اینڈ فی میل کے مقابلے منعقد ہونگے۔ واضح رہے کہ چیمپیئن شپ میں چاروں صوبوں کے علاوہ ڈیپارٹمنٹس، سروسز، گلگت بلتستان، اے جے کے اور اسلام آباد کی ٹیمیں شریک ہیں۔
وقت اشاعت : 29/10/2020 - 23:03:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :