کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث جیمز ونس کی پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک

برطانوی بلے باز 10 دن قرنطینہ میں رہیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 9 نومبر 2020 15:26

کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث جیمز ونس کی پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 نومبر 2020ء )  کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث برطانوی بلے باز جیمز ونس کی پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔ انگلینڈ کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ممبر ونس کو 14 نومبر سے پی ایس ایل پلے آف میں ملتان سلطانز کے لئے کھیلنا تھا۔ جیمز ونس میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ان کا دوسرا ٹیسٹ بھی لیا جائے گا لیکن انہیں ہر حال میں 10 دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

جیمز ونس نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سڈنی سکسرز کے ساتھ بھی معاہدہ کیا ہے اور لیگ کے شروعات میں ایک مہینہ باقی رہنے کے باعث ان کی آسٹریلوی لیگ میں شرکت اب بھی ممکن ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو میں ملتان کی نمائندگی کیلئے منتخب کئے جانے والے بنگلادیشی کرکٹر محمود اللہ ریاض بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد محمود اللہ پی ایس ایل 5 کے میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ خیال رہے کہ ملتان سلطانز نے انگلش آل راؤنڈر معین علی کی جگہ محمود اللہ کو سکواڈ میں لیا تھا ۔ خیال رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے پی ایس ایل سیزن فائیو کے چاروں بقیہ میچز 14، 15اور 17نومبرکو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔     
وقت اشاعت : 09/11/2020 - 15:26:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :