پاکستان پروفیشنل پریمیئر لیگ اورپریمیئر باکسنگ سے رجسٹرڈ باکسروں کے لئے کیش انعامات

پیر 23 نومبر 2020 19:07

پاکستان پروفیشنل پریمیئر لیگ اورپریمیئر باکسنگ سے رجسٹرڈ باکسروں کے لئے کیش انعامات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) پاکستان پرو پریمیئر باکسنگ کے صدر محمد فیضی نے پروفیشنل باکسنگ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے پرائمری سطح پر سندھ پرو باکسنگ لیگ اور پاکستان پریمیئر باکسنگ سے رجسٹرڈ باکسروں کے لئے کیش پرائز کا اعلان کیا اس سلسلہ میں پہلی تقریب لیاری میں منعقد کی جائے گی جس کے لئے تاریخ اور وینیو کا اعلان جلد کیا جائے گا PPBکے صدر محمد فیضی نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی وباسے دیگرکھیلوں کی طرح باکسنگ اور باکسروں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیںاسلئے لیگ سے رجسٹرڈ باکسروں کومسلسل ٹریننگ اور فٹنس برقرار رکھنے کے کئے PPB ہر ممکن تعاون فرائم کرے گی اور اس تعاون کا دائرہ مُلک کے دیگر حصوں میں بھی پھیلایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے صدر سید نعمان شاہ کومُلک بھر میں پروفیشنل باکسنگ کے فروغ پر خراج تحسین پیش کیا اور اُمید ظاہر کی کہ ان کے مثبت اقدامات کی بدولت پاکستان کو ماضی کی طرح باصلاحیت باکسرز دستیاب ہوں گے ۔
وقت اشاعت : 23/11/2020 - 19:07:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :