شاداب خان 6 ہفتے کے لیے کرکٹ کے میدانوں سے باہر

ایم آر آئی سکین میں تشخیص ہوئی کہ لیگ سپنر کی بائیں ٹانگ کے ریکٹس فیمورس مسل میں بڑے گریڈ کا ٹیئر ہے،جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے بھی باہر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 26 دسمبر 2020 11:33

شاداب خان 6 ہفتے کے لیے کرکٹ کے میدانوں سے باہر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 دسمبر 2020ء ) آل راؤنڈر شاداب خان اپنی بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔ قومی وائٹ بال نائب کپتان شاداب خان اپنی بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریزمیں بھی شرکست نہیں کرسکیں گے۔

22 سالہ شاداب خان نیپئر میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی کے بعد پائوں کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ قومی سکواڈ کے ترنگا پہنچنے پر ان کی انجری کا ایم آر آئی سکین کروایا گیا جس میں تشخیص ہوئی کہ لیگ سپنر کی بائیں ٹانگ کے ریکٹس فیمورس مسل میں بڑے گریڈ کا ٹیئر ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی یہ انجری پرانی نہیں بلکہ نئی ہے، شاداب اس سے قبل انجری کے باعث زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز سے آؤٹ ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شاداب کی انجری کو لیکر بہت احتیاط برتنا چاہتے ہیں اور اسی لیے انہیں 6 ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا ہے، میڈیکل پینل شاداب خان کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا جس کے بعد ان کی دوبارہ کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 26 جنوری تا 14 فروری جاری رہے گی۔ شاداب خان سکواڈ کے ساتھ نیوزی لینڈ میں رہیں گے جہاں پی سی بی میڈیکل پینل ان کا ری ہیب پروگرام جاری رکھے گا۔
وقت اشاعت : 26/12/2020 - 11:33:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :