بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل

48 سالہ سابق کپتان کو کولکتہ کے ووڈ لینڈ ہسپتال میں داخل کیا گیا، ڈاکٹرز نے انکی اینجیوپلاسٹی کردی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 2 جنوری 2021 17:11

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 جنوری 2021ء ) سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 48 سالہ سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو دل کا دورہ پڑنے پر کولکتہ کے ووڈ لینڈ ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی صحت خرابی کے پیش نظر اینجیو پلاسٹی کردی ہے۔

(جاری ہے)

سارو گنگولی نے 1996ء سے 2008ء کے درمیان بھارت کے لیے 113 ٹیسٹ میچوں میں 7212 رنز سکور کئے، انہوں نے 1992ء سے 2007ء کے درمیان 311 ون ڈے میچوں میں 11363 رنز بنائے۔

اس وقت وہ بی سی سی آئی کے صدر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کنگولی کی حالت تسلی بخش ہے تاہم انہیں کچھ روز کے لئے ہسپتال میں رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے باعث انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔                                                                                             
وقت اشاعت : 02/01/2021 - 17:11:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :