بابراعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں سکور کرنے والے بلے باز

پی ایس ایل کے 6 سیزنز کی 49 اننگز میں دنیا کے بہترین بلے باز نے 39.46 کی اوسط ،119 کے سٹرائیک ریٹ کیساتھ 16 مرتبہ نصف سنچریاں سکور کررکھی ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 1 مارچ 2021 16:27

بابراعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں سکور کرنے والے بلے باز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم مارچ 2021ء ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بہترین پاکستانی بلے بازوں میں سے ایک ہیں، وہ تمام فارمیٹس کے بہترین کھلاڑی ہیں لیکن ٹی ٹونٹی میں ان کی مستقل مزاجی غیر معمولی ہے۔ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی قیادت کرنیوالے بابراعظم پہلے ہی ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں محمد حفیظ اور شعیب ملک کے بعد صرف 47 میچوں میں 1730 رنز بناکر سب سے زیادہ رنز سکور کرنیوالے تیسرے قومی بلے باز ہیں۔

شعیب ملک اور محمد حفیظ نے بالترتیب اپنے کیریئر میں 99 اور 115 میچز کھیلے ہیں جس میں انھوں نے 2323 رنز بنائے ہیں ۔ کور ڈرائیو کے بادشاہ بابراعظم بیٹنگ ریکارڈز توڑنے میں مہارت حاصل کرتے جارہے ہیں اور 26 سالہ قومی کپتان نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کامران اکمل کے سب سے زیادہ رنز بنانے کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بابراعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں سکور کرنیوالے بلے باز بھی ہیں ۔

پی ایس ایل کے 6 سیزنز کی 49 اننگز میں دنیا کے بہترین بلے باز نے 39.46 کی اوسط اور 119 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 16 مرتبہ نصف سنچریاں سکور کررکھی ہیں ۔ بابراعظم کے بعد ان کے کزن کامران اکمل کا نمبر ہے جنہوں نے پی ایس ایل کے 60 میچوں میں 27.80 کی اوسط اور 136.99 کی سٹرائیک ریٹ سے 12 نصف سنچریاں سکور کررکھی ہیں۔ اس فہرست میں تیسرا نمبر اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بلے باز لیوک رونچی کا ہے جنہوں نے 31 میچوں میں 36 کی اوسط سے 10 نصف سنچریاں بنائی ہیں، لیوک رونکی پی ایس ایل میں کم از کم 10 میچز کھیلنے والے کھلاڑی میں 166 کے بہترین سٹرائیک ریٹ کے مالک ہیں ۔

اوپنرز احمد شہزاد ، فخر زمان اور شین واٹسن نے بالترتیب 45 ، 44 اور 46 میچز میں 9 ،9 نصف سنچری سکور کررکھی ہیں۔ محمد حفیظ نے 52 میچز میں 8 ،عمر اکمل اور شعیب ملک نے بالترتیب 32 اور 52 میچز میں 7،7 جب کہ کیمرون ڈیلپورٹ نے 35 میچز میں 5 نصف سنچریاں سکور کررکھی ہیں ۔
وقت اشاعت : 01/03/2021 - 16:27:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :