پیسے نہیں، فکسنگ کیس میں عمر اکمل جرمانے کی یکمشت ادائیگی سے قاصر

کرکٹر کی پی سی بی اقساط میں رقم ادائیگی کی اجازت دینے کی درخواست،کرکٹ بورڈنے ثبوت مانگ لیا کہ واقعی وہ جرمانہ ادا نہیں کرسکتے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 مارچ 2021 15:40

پیسے نہیں، فکسنگ کیس میں عمر اکمل جرمانے کی یکمشت ادائیگی سے قاصر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مارچ 2021ء ) کرکٹر عمر اکمل مبینہ طور پر سپاٹ فکسنگ کیس میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت (سی اے ایس) کے عائد کردہ جرمانے کی ادائیگی سے قاصر ہیں۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث 30 سالہ بلے باز کا ری ہیبلی ٹیشن پروگرام زیر التوا ہے۔ پچھلے مہینے کے آغاز میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمراکمل کی پابندی کو 18 ماہ سے کم کرکے 12 ماہ کردیا تھا لیکن بدعنوانی سکینڈل میں ملوث ہونے پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدعنوان عناصر کی جانب سے کی گئی آفرز کی اطلاع نہ دینے پربیٹسمین کو فروری 2020ء میں پی ایس ایل 5 کے آغاز سے قبل معطل کردیا تھا۔ عمر اکمل 20 فروری کو پہلے ہی ایک سال کی سزا بھگت چکے ہیں لیکن وہ بھاری مالی جرمانے کی وجہ سے پی سی بی کے سکیورٹی اور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کا ری ہیبلی ٹیشن پروگرام شروع کرنے سے قاصر ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں اقساط میں رقم ادا کرنے کی اجازت دے۔ ذرائع نے بتایا کہ عمر اکمل کی درخواستوں کے جواب میں پی سی بی نے عمر اکمل سے ثبوت مانگ لیا ہے کہ واقعی وہ جرمانہ ادا نہیں کرسکتے۔                                                                    
وقت اشاعت : 26/03/2021 - 15:40:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :