نیشنل کراٹے ایکریٹیڈڈ کوچز کورس 2 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا

شرکت کے خواہشمند کوچز رجسٹریشن اور دیگر انتظامات کے لئے فوری سینسی عبدالحمید،سیکریٹری سندھ کراٹے ایسوسی ایشن سے رابطہ سکتے ہیں، رپورٹ

منگل 30 مارچ 2021 15:43

نیشنل کراٹے ایکریٹیڈڈ کوچز کورس 2 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2021ء) نیشنل کراٹے ایکریٹیڈڈ کوچز کورس 2 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کے کوچ شاہ محمد شان نے بتایا کہ کورس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام اورسندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے تعاون سے کراچی زون کیلئے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کا جدید نیشنل کراٹے ایکریٹیڈڈ کوچز کورس 2 سے 4 اپریل تک جمناریم ہال ککری گراؤنڈ لیاری کراچی میں منعقد ہوگا۔

شرکت کے خواہشمند کوچز رجسٹریشن اور دیگر انتظامات کیلئے فوری سینسی عبدالحمید،سیکرٹری سندھ کراٹے ایسوسی ایشن سے رابطہ سکتے ہیں۔ کراچی زون کے کورس میں صوبہ سندھ کیڈسٹرکٹ کے کوچز شرکت کر سکتے ہیں۔ مرد کوچ کی عمر 24 سال سے زائد اور خواتین کی عمر 20 سال سے زائد ہونی چاہیے، تمام زونل کورسز میں کامیاب کوچز کو ایکریٹیڈڈ کوچ کا سرٹیفیکیٹ جاری کئے جائیں گے، صرف زونل ایکریٹیڈڈ کوالیفائڈ کوچز لاہور میں منعقد ہونے والے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے جدید نیشنل کوچز کورس میں شرکت کے اہل ہونگے۔

(جاری ہے)

نیشنل کوچز کورس میں کامیابی حاصل کرنے والے کوچز کو پاکستان کراٹے فیڈریشن کے کوالفائیڈ کوچ کا لائسنس جاری کیا جائیگا جو پوری دنیا میں تسلیم کیا جائیگا۔ ڈیپارٹمنٹ کے کوچز اپنے قریبی زون سے کورس کر سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 30/03/2021 - 15:43:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :