سعودی عرب اپنی قومی کرکٹ ٹیم بنائے گا

ویژن 2030ء کے تحت کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا: چیئرمین سعودی کرکٹ فیڈریشن شہزادہ مشال السعود

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 1 اپریل 2021 11:25

سعودی عرب اپنی قومی کرکٹ ٹیم بنائے گا
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اپریل 2021ء ) سعودی عرب نے کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے اپنی قومی کرکٹ ٹیم بنانے کا عندیہ دے دیا، یہ منصوبہ بھی سعودی عرب کے ویژن 2030ء کا حصہ ہوگا۔ سعودی عرب نے ملک میں کرکٹ کو فروغ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذریعے ہمارا ہدف مسابقتی نیشنل ٹیم کی تیاری ہوگا۔ عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے ملکی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین سعودی شہزادے مشال السعود نے کہا کہ ہم اپنے ویژن 2030ء میں دیگر عوامل کے ساتھ نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ بھی چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایشین ممالک کے 80 لاکھ کے قریب لوگ موجود ہیں، ان ممالک میں کرکٹ انتہائی مقبول ہے جس میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا شامل ہیں۔ سردست سعودیہ آئی سی سی کے 105 رکن ممالک میں ٹی 20 رینکنگ میں 28 ویں نمبر پر ہے۔ ہم سکول کی سطح پر ٹورنامنٹس منعقد کرانے کا مکمل پروگرام بھی رکھتے ہیں جس کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جبکہ ایشیاء سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو بھی موقع دیا جائے گا۔                                                          
وقت اشاعت : 01/04/2021 - 11:25:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :