آئی پی ایل آغاز سے قبل ہی کورونا کی لپیٹ میں آگئی
دہلی کیپیٹلز کے اکشر پٹیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
ذیشان مہتاب
اتوار 4 اپریل 2021
13:24

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اپریل 2021ء ) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے 14 واں ایڈیشن شروع ہونے سے قبل ہی اسے عالمی وبا کورونا وائرس کا بڑا جھٹکا لگا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی فرنچائز دہلی کیپیٹلز کے کھلاڑی اکشر پٹیل کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل آئی پی ایل کی دو مرتبہ فاتح ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز کے کھلاڑی نتیش رانا بھی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
ٹیم انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں اکشر پٹیل کو قرنطنیہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز اور پروٹوکولز پر مکمل عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق کورونا کی علامات سامنے آنے پر کھلاڑی کو فوری قرنطنیہ کر دیا جائے گا۔ ٹیم کا ڈاکٹر فوری طور پر کرکٹ بورڈ کو کھلاڑی کی صورتحال سے متعلق آگاہ کرے گا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 04/04/2021 - 13:24:54
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :

Pakistan tour of Australia 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نسیم شاہ پشاور زلمی میں شامل نہیں ہوں گے؟
-
ابوظہبی ٹی 10، نیویارک سٹرائیکرز نے بنگلہ ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، کوسل پریرا کی 20 بالوں پر نصف سنچری
-
ڈی جی سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت نوجوانوں کے امور کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال ٹورنامنٹ کا بہترین اورکامیاب انعقاد ملکی یکجہتی کے فروغ میں ا ہم سنگ میل ثابت ہوگا ،کمشنر گوجرانوالہ
-
نئے چیلنجز کے لئے تیار ہوں، بہترین کارکردگی کے حصول کیلئے پرعزم ہیں، راہول ڈریوڈ
-
ڈی جی سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت نوجوانوں کے امور کے حوالے سے اہم اجلاس