جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی سیریز کے دوران آئی پی ایل میں شرکت، آفریدی کا اظہارِ حیرت

افسوسناک ہے کہ ٹی 20 لیگز کس طرح انٹرنیشنل کرکٹ کو متاثر کر رہی ہیں، اس حوالے سے سوچ بچار کرنا ہوگا: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 8 اپریل 2021 14:27

جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی سیریز کے دوران آئی پی ایل میں شرکت، آفریدی کا اظہارِ حیرت
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 اپریل 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پروٹیز کھلاڑیوں کو ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ادھوری چھوڑ کر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کی اجازت دینے کے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے پاکستان کے ہاتھوں ون ڈے سیریز 1-2 سے ہارنے کے بعد شاہد آفریدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’یہ دیکھ کر بہت حیرت ہوئی کہ جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے سیریز کے بیچ میں کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کیلئے جانے کی اجازت دے دی، یہ بہت ہی افسوس ناک ہے کہ ٹی 20 لیگز کس طرح انٹرنیشنل کرکٹ کو متاثر کر رہی ہیں، اس حوالے سے سوچ بچار کرنا ہوگا‘۔

انہوں نے قومی ٹیم کو فتح کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’فخر زمان نے جوہانسبرگ کی طرح یہاں بھی سنچری سکور کی، بابراعظم ہمیشہ کی طرح کلاس کے کھلاڑی رہے، تمام باؤلرز نے خوب جان لڑائی، بہت بہترین طریقے سے میچ میں فتح حاصل کی گئی‘۔
                                                                                                                              
وقت اشاعت : 08/04/2021 - 14:27:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :