سعودی عرب کی کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل کی ٹیم کیساتھ میچ کھیلنے کی پیش کش

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سعودی عرب میں دونوں ٹیموں کے میچ کے انعقاد کے خواہاں

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 اپریل 2021 23:47

سعودی عرب کی کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل کی ٹیم کیساتھ میچ کھیلنے کی پیش کش
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 09 اپریل 2021ء ) سعودی عرب کی کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل کی ٹیم کیساتھ میچ کھیلنے کی پیش کش۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سعودی عرب میں دونوں ٹیموں کے میچ کے انعقاد کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اظہار ٹوئٹر کیا۔

عرب نیوز کی جانب سے سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم کا آفیشل میڈیا پارٹنر بننے کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہا کہ سعودی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات، کیا خیال ہے سعودی عرب میں پشاور زلمی اور سعودی ٹیم کا میچ ہو جائے؟۔

دوسری جانب سعودی عرب نے ملک میں کرکٹ کو فروغ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذریعے ہمارا ہدف مسابقتی نیشنل ٹیم کی تیاری ہوگا۔

(جاری ہے)

عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے ملکی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین سعودی شہزادے مشال السعود نے کہا کہ ہم اپنے ویژن 2030ء میں دیگر عوامل کے ساتھ نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ بھی چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایشین ممالک کے 80 لاکھ کے قریب لوگ موجود ہیں، ان ممالک میں کرکٹ انتہائی مقبول ہے جس میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا شامل ہیں۔

سردست سعودیہ آئی سی سی کے 105 رکن ممالک میں ٹی 20 رینکنگ میں 28 ویں نمبر پر ہے۔ ہم سکول کی سطح پر ٹورنامنٹس منعقد کرانے کا مکمل پروگرام بھی رکھتے ہیں جس کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جبکہ ایشیاء سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو بھی موقع دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 09/04/2021 - 23:47:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :