بھارت میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد مشکل :مائیکل ہسی

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں زیادہ ٹیمیں ہوںگی ، میچز مختلف بھارتی شہروں میں ہوںگےتو خطرہ بڑھ جائیگا،کئی کرکٹ بورڈز کورونا کیسز کے باعث بھارت میں کھیلتے ہوئے گھبراہٹ کا شکار ہوںگے: سابق آسٹریلوی کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 20 مئی 2021 13:24

بھارت میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد مشکل :مائیکل ہسی
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 مئی 2021ء ) سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل ہسی نے کورونا کے باعث بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد مشکل قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں 45 سالہ مائیکل ہسی کا کہنا تھا کہ بھارت میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ہونا مشکل ہے ، کئی کرکٹ بورڈز کورونا کیسز کے باعث بھارت میں کھیلتے ہوئے گھبراہٹ کا شکار ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں 8 ٹیمیں تھیں لیکن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں زیادہ ٹیمیں ہوں گی ، میچز مختلف بھارتی شہروں میں ہوں گےتو خطرہ بڑھ جائے گا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں متبادل پلان یو اے ای میں ورلڈ کپ کروانا ہونا چاہیے۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اکتوبراور نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے، مائیکل ہسی بھارتی لیگ کے دوران کورونا کا شکار ہوئے اور صحت یابی کے بعد پرسوں آسٹریلیا پہنچے۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پہلے ہی بھارت میں ایونٹ کے انعقاد کو مشکل قرار دے چکا ہے۔                                                                                                      
وقت اشاعت : 20/05/2021 - 13:24:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :