ناصر شاہ نے ابوظہبی میں پی ایس ایل میچز کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو دیدیا

ابوظہبی کے دورے پر تھا، اسی دوران پی ایس ایل 6 کے معاملات چل رہے تھے تو میں نے بھی کوششیں کیں، شیخ نہیان بن مبارک نے بھی حمایت کی: وزیر اطلاعات سندھ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 جون 2021 12:09

ناصر شاہ نے ابوظہبی میں پی ایس ایل میچز کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو دیدیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جون 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انتظامات اور مسائل ہی دیکھتا رہ گيا جب کہ ابوظہبی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی راہ می حائل رکاوٹیں دور کرنے کا کریڈٹ پیپلز پارٹی لے اڑی۔ سندھ کے وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے دعوی کیا ہے کہ وہ ابوظہبی کے دورے پر تھے اسی دوران پی ایس ایل 6 کے معاملات چل رہے تھے تو انہوں نے بھی کوششیں کیں، شیخ نہیان بن مبارک نے بھی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہے حکومت میں ہو یا نہ ہو ، پاکستان کے لیے تو ہر وقت حاضر ہے‘ ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ایس ایل 6 شیڈول ہونے کی خبر بھی ناصر حسین شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پہلے سوشل میڈيا پر شیئر کی تھی ۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے، کوالیفائر اور ایلیمنٹر 1 سمیت ایونٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے میچز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے) شروع ہوں گے، ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) شروع ہوگا۔ ڈبل ہیڈرز والے روز دوسرا میچ رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا ۔
وقت اشاعت : 04/06/2021 - 12:09:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :