ڈیبیو کرتے وقت پاکستانی کھلاڑیوں نے گالیوں کی بوچھاڑ کی تھی، سہواگ کا انکشاف

ہفتہ 4 ستمبر 2021 00:12

ڈیبیو کرتے وقت پاکستانی کھلاڑیوں نے گالیوں کی بوچھاڑ کی تھی، سہواگ کا انکشاف
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2021ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر ورندر سہواگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستان کے خلاف ڈیبیو کرنے پر شعیب اختر، شاہد آفریدی، محمد یوسف، شاہد نذیر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے خوب گالیاں دی تھیں۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں صحافی کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ میں نے 21 سال کی عمر میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچ میں ڈیبیو کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر جب میں بیٹنگ کے لیے آیا تو پاکستان کے بیشتر کرکٹرز نے مجھے گالیوں کے ساتھ خوش آمدید کہا۔سہواگ نے بتایا کہ میرے پڑوسی پنجابی تھے جن سے اکثر بات ہوتی رہتی تھی اور بہت ساری پنجابی گالیوں کا مجھے پتہ تھا لیکن پاکستانی کرکٹر نے جو گالیاں مجھے دیں وہ میں نے زندگی میں پہلی مرتبہ سنی تھیں۔سابق بھارتی اوپنر نے بتایا کہ 2004 میں پاکستان کے دورے کے دوران میں ٹرپل سنچری اسکور کر کے ان گالیوں کا بدلہ لیا تھا۔
وقت اشاعت : 04/09/2021 - 00:12:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :