پی سی بی نے سی پی ایل 2021ء سے کھلاڑیوں کو واپس بلا لیا

محمد حفیظ ، اعظم خان ، عماد وسیم اور آصف علی کو12 ستمبر تک واپس بلا لیا گیا، فیصلے سے کھلاڑیوں کومالی نقصان کا اندیشہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 8 ستمبر 2021 12:58

پی سی بی نے سی پی ایل 2021ء سے کھلاڑیوں کو واپس بلا لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 ستمبر 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل چار کھلاڑیوں کو کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) سے واپس بلا لیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ ، اعظم خان ، عماد وسیم ، اور آصف علی سے کہا گیا ہے کہ وہ 12 ستمبر تک پاکستان واپس آجائیں۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے پوری لیگ کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی دیا تھا۔

اس فیصلے کے نتیجے میں کھلاڑیوں کے معاہدے سی پی ایل فرنچائزز کے ساتھ خطرے میں ہیں جس کی وجہ سے انہیں مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ مزید یہ کہ فرنچائزز کوویڈ 19 پروٹوکول کے درمیان ان کھلاڑیوں کی جگہ دیگر پلیئرز کو شامل کیے جانے کے لیے فکر مند ہیں۔ 20 ستمبر سے پہلے ان کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز کے بائیو سیکیور ببل سے لاہور میں منتقل کرنے کا امکان ہے ، سی پی ایل کا فائنل 15 ستمبر کو شیڈول ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی کھلاڑیوں کا کیمپ 18 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ کھلاڑی 16 ستمبر کو یہاں جمع ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کا سکواڈ 11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔ دونوں ٹیمیں 17 سے 21 ستمبر تک راولپنڈی میں تین ون ڈے میچ کھیلیں گی جب کہ 5 ٹی ٹونٹی 5 سے 3 اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔                                                                                            
وقت اشاعت : 08/09/2021 - 12:58:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :