شاہین آفریدی ، عماد وسیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بائیو سیکیور ببل چھوڑنے کی اجازت مل گئی

کپتان بابراعظم تاحال بائیو سیکیور ببل کا حصہ، بقیہ میچز میں بھی شرکت کریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 اکتوبر 2021 15:06

شاہین آفریدی ، عماد وسیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بائیو سیکیور ببل چھوڑنے کی اجازت مل گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اکتوبر 2021ء ) کچھ پاکستانی کھلاڑیوں نے راولپنڈی میں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بائیو سیکیور ببل سے نکلنے کی اجازت طلب کرلی ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندن کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے بائیو سیکیور ببل سے نکلنا چاہتے ہیں کیونکہ قومی ٹیم ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے اختتام کے بعد آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہوجائے گی ۔

آل راؤنڈر عماد وسیم اور پیسر شاہین شاہ آفریدی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں پی سی بی نے بائیو سیکیور ببل چھوڑنے کی اجازت دی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم اب بھی لاہور کے ہوٹل میں موجود ہیں۔ بائیو سیکیور ببل کا تصور کوویڈ 19 وبائی بیماری کی وجہ سے متعارف کرایا گیا تھا جس نے پچھلے سال دنیا کو متاثر کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ببل کے پیچھے مرکزی خیال یہ تھا کہ انہیں کسی بھی ملک کے دورے کے دوران اس مہلک بیماری سے محفوظ رکھا جاسکے۔

بائیو سیکیور ببل کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر ختم کر سکتا ہے اور تناؤ کو بڑھا سکتا ہے ، جیسا کہ گزشتہ ہفتے کے شروع میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے کرس گیل کی دستبرداری سے ظاہر ہوتا ہے۔ ویسٹ انڈین بلے باز نے 'ذہنی دباؤ' کو ان کی ایونٹ سے دستبرداری کا ایک اہم عامل قرار دیا تھا۔ پاکستانی ٹیم 15 اکتوبر کو لاہور سے متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوگی جہاں وہ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن سے ملاقات کریں گے۔ بالنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر 7 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل پاکستان میں سکواڈ کا حصہ بن جائیں گے۔ یہ بات قابل توجہ ہے کہ پی سی بی نے کرکٹرز کے خاندانوں کو میگا ایونٹ کے لیے متحدہ عرب امارات جانے کی اجازت دی ہے۔
وقت اشاعت : 05/10/2021 - 15:06:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :