ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،سکاٹ لینڈ کا پاپوا نیوگنی کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف
رچی بیرنگٹن کے 49 گیندوں پر 70 رنز ، میتھیو کراس نے 36 گیندوں پر 45 رنز بنائے
ذیشان مہتاب منگل 19 اکتوبر 2021 17:11
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 اکتوبر 2021ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021ء کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پانچویں میچ میں سکاٹ لینڈ نے پاپوا نیوگنی کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دے دیا۔
الامارات کرکٹ گراؤنڈ مسقط میں کھیلے جارہے اس میچ میں سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ سکاٹش کھلاڑی رچی بیرنگٹن نے 49 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین میتھیو کراس نے 36 گیندوں پر 45 رنز بنا کر ٹیم کے ٹوٹل میں اپنا بڑا حصہ ڈالا۔ سکاٹ لینڈ کی جانب سے دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا، پاپوا نیوگنی کی جانب سے کبوا موریا نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ چیڈ سوپر 3 اور سائمن اٹائی نے ایک وکٹ لی۔
واضح رہے کہ آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بنگلا دیش اور عمان کی ٹیمیں شام 7 بجے مدِ مقابل ہوں گی۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں سری لنکا نے نمیبیا اور آئر لینڈ نے نیدر لینڈز کو باآسانی شکست دی تھی۔
گزشتہ روز کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 41 رنز سے اور بھارت نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 19/10/2021 - 17:11:30
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا